بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتریوں کی بھارت روانگی

datetime 21  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد بھارت واپس روانہ ہوگئے،لاہور ریلوے اسٹیشن پر سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر خان نے سکھ یاتریوں کو تحائف دے کر رخصت کیا۔ریلوے حکام کے مطابق پہلی ٹرین ساڑھے چھ سو یاتریوں کو لے کر واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئی جبکہ تین خصوصی ٹرینوں کے ذریعے سترہ سو تیس سکھ یاتری واپس بھارت جائیں گے۔

سکھ یاتریوں نے دورہ پاکستان کے دوران ننکانہ صاحب میں جنم استھان گردوارہ میں اکھنڈ پاٹھ کی رسم سے بیساکھی میلے کی تقریبات کا آغاز کیا، جبکہ ماتھا ٹیکی، ارداس، شبد کیرتن اور اشنان وغیرہ جیسی مذہبی رسومات بھی ادا کیں، بیساکھی سکھوں کے نئے سال کا جشن ہے، جو 13 اور 14 اپریل کو منایا جاتا ہے۔سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر خان نے سکھ یاتریوں کے دورہ پاکستان پر خوشی کا اظہار کیا، ان کاکہناتھا کہ سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی کیلئے بہترین انتظامات کیے۔ تاہم رواں برس صورتحال اْس وقت کچھ کشیدہ ہوگئی جب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر کو حسن ابدال میں گوردوارہ پنجاب صاحب میں سکھ یاتریوں سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔تاہم پاکستانی دفتر خارجہ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی بھارتی کوشش قابل مذمت ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…