پی آئی اے کی ائیرہوسٹس نے مخلوط جشن میں ناچ ناچ کر جوتیاں توڑ ڈالیں اتنی خوشی کس بات کی کہ رقص کے تمام ریکارڈ ہی توڑ ڈالے

21  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی نازک صورتحال، خسارے میں چلنے والے قومی ادارے کے اہلکاروں کی عیاشیاں ، سی بی اے الیکشن جیتنے پر فاتح پینل کا بھارتی گانوں پر مخلوط رقص، ائیرہوسٹس نے ناچ ناچ کر جوتیاں توڑ ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق 400ارب خسارے میں چلنے والے قومی ادارے پی آئی اے کے اہلکاروں کے عیاشی سے بھرپور جشن نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

پیپلز یونٹی نے سی بی اے الیکشن جیتا تو بھارتی گانوں پرمخلوط رقص کرکے جشن منایاگیا۔ اس موقع پر ائیرہوسٹس نے ناچ ناچ کر جوتیاں ہی توڑ ڈالی ہیں۔ اسلام آباد میں جشن کے دوران ایک ایئر ہوسٹس اور فلائٹ سٹیورڈ مل کر بھارتی گانے ” لیلیٰ “ پر رقص کرتے رہے، اس دوران خاتون ایئر ہوسٹس نے ایسے ٹھمکے لگائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔دوسری جانب لاہور میں بھی پیپلز یونٹی کی فتح پر بھرپور جشن منایا گیا اور جیالے اور جیالیاں مخلوط محفل میں پنجابی گانوں پر رقص کرتے رہے۔پی آئی اے ریفرنڈم میں ن لیگ کی حمایت یافتہ سی بی اے یونین ایئر لیگ کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد کام دکھا گیا اور پی آئی اے ریفرنڈم میں بھی سینیٹ الیکشن جیسی صورت حال دیکھنے میں آئی۔پیپلز یونٹی 4 ہزار 28 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائی جبکہ سویپ ایئر لیگ نے صرف ایک ہزار 797ووٹ حاصل کیے، الیکشن میں مجموعی طور پر 6 ہزار ووٹ کاسٹ کیے گئے۔اپوزیشن جماعتوں کی حمایت یافتہ یونین انصاف فرنٹ، پیاسی یونائٹڈ ورکرز فرنٹ اور سکائی ویز نے پیپلز یونٹی کا ریفرنڈم میں بھرپور ساتھ دیا علاوہ ازیں پی آئی اے میں منعقد ہونے والے ریفرنڈم میں گرینڈ الائنس نے بھی بھرپور کردار ادا کیا۔پیپلز یونٹی کے الیکشن جیتنے پر اسلام آباد اور لاہور میں فاتح پینل کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…