ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

معروف جاگیردار کی ملازمہ سے زیادتی، حاملہ ہونے پر اپنا گناہ چھپانے کیلئے اپنے 15 سالہ ملازم پر الزام لگا کر زبردستی نکاح کرا دیا اور پھر اس کی 12 سالہ بہن کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ شرمناک انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شجاع آباد(نیوز ڈیسک)ملتان کے علاقے میں جاگیر دار کی اپنی ملازمہ سے زیادتی، حاملہ ہونے پر اپنا گناہ چھپانے کیلئے اپنے 15 سالہ ملازم پر الزام لگا کر زبردستی نکاح کرادیا اور سزا کے طور پر اسکی 12سالہ بہن کا نکاح حاملہ لڑکی کے بھائی سے کراکے ونی کردیا،ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 25 دن حبس بے جا میں رہنے کے بعد پولیس نے بازیاب کرایا

تو مظلوم بہن بھائی نے میڈیا کو اپنی روداد بتاتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انصاف کی اپیل کی،رپورٹ کے مطابق عارف اور اس کی بہن فاطمہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جاگیردارنواب منان خان خاکوانی اپنی ملازمہ حمیرا سے زیادتی کرتا رہا اور حاملہ ہونے پراپنا گناہ چھپانے کیلئے زبردستی ساڑھے 15 سالہ یتیم ملازم عارف کے ساتھ نکاح کرا دیا۔ نکاح سے انکار کرنے پر جاگیردار منان خان نے منیجر اللہ بچایا اوردیگر ملازمین کے ہمراہ عارف پر بے پناہ تشدد کیا اور تشد د کرتے ہوئے اس سے منواتے رہے کہ یہ جرم اپنے سر لے کر نکاح کرلو۔اس پر اتنا تشدد کیا گیا کہ ڈنڈوں کے وار سے اس کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور جسم پر استروں سے زخم ڈالتے رہے۔ 25 روز تالہ بند کمروں میں قید رکھا۔اوپر سے ظلم کی انتہا یہ کر دی کہ جرم منوا کر عارف کی 12 سالہ بہن فاطمہ کا زبردستی نکاح حاملہ حمیرا کے بھائی انیس کے ساتھ کرکے ونی کر دیا۔ شادی سے ڈیڑھ ماہ بعد دونوں بہن بھائی موقع پا کر ڈیرے سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپنے والد کے دوستوں کے پاس پناہ لی اور اپنی والدہ مریم بی بی جو کہ ملتان شہر میں گھروں کا کام کرتی ہے کو بلوا لیا۔ والد کے دوستوں کی یقین دہانی پر عارف نے میڈیا سے بات چیت کی اور بتایا کہ میرا والد بھی ساری زندگی انکا ملازم رہا ہے۔

ہمارا سارا خاندان ان کا نوکر ہے اور جو لڑکی حمیرا حاملہ ہوئی ہے وہ بھی میری چچا زاد ہے۔ میری 9 سالہ چھوٹی بہن سمیعہ بی بی اب بھی جاگیر دار نواب منان خان خاکوانی کے قبضہ میں ہے اور جس دن ہمارا زبردستی نکاح ہوا ہے۔ اس سے ایک رات قبل 28 فروری کو کسی ملازم نے 15 پر کال کر کے کہا کہ دو بہن بھائی جاگیردار نواب منان کی قید میں ہیں۔ جب تھانہ راجہ رام پولیس موقع پر پہنچی اور ہمیں بازیاب کرایا بعد ازاں پولیس نواب منان خان خاکوانی کے پاس کمرے میں گئی اور واپسی پر ہمیں ڈرانے دھمکانے لگا اور کہا کہ ویڈیو بناؤ اگر یہ کہے کہ مجھے قید کر رکھا تھا تو اس کی چمڑی ادھیڑ دو۔

میں نے ڈر کے مارے کہا کہ ہم اپنی مرضی سے رہ رہے ہیں تو پولیس ہمیں ادھر چھوڑ کر چلی گئی۔ اگلے روز ہمارا زبردستی نکاح کر دیا گیا۔ عارف کی بہن 12 سالہ فاطمہ نے بتایا کہ میں روتی رہی کہ میرا والد فوت ہوگیا ہے۔ میری ماں یہاں نہیں ہے میں شادی نہیں کرتی۔ جہاں میری ماں کہے گی وہاں کروں گی مگر زبردستی میری شادی کردی۔ جاگیردار نواب منان خان خاکوانی سے ملاقات کی تو اس نے آن ریکارڈ موقف دینے انکار کردیا۔ کیمرا آن کرنے پر کمرے سے باہر نکل گیا اور سختی سے منع کیا۔ اور آخر میں اس نے صحافیوں کوبھی دھمکیاں دیں کہ اگر خبر لگائی گئی تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…