ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

نیب کے سرگرم ہونے کے بعد اہم ترین محکمے میں برسوں کی کرپشن کا ڈراپ سین،،زیر حراست اعلیٰ افسرنے بدعنوانیوں میں ملوث افراد کے نام اگل دئیے،کھلبلی مچ گئی

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)قومی ادارہ برائے احتساب کے سرگرم ہونے کے بعد محکمہ بلدیات میں برسوں کی کرپشن کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔دوران تفتیش حراست میں لئے گئے سیکریٹری بلدیات کے زیر حراست پرسنل سکریٹری نے بدعنوانیوں میں ملوث افراد کے نام اگل دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے محکمہ بلدیات میں ہونے والی لوٹ مار سے حصہ لینے اور دینے والوں کے نام حاصل کرلئے ہیں اورفہرستیں تیار کرلی گئی ہیں جس کے بعد بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلدیاتی فنڈز کی لوٹ مار میں افسران،اراکین اسمبلی،منتخب بلدیاتی نمائندے اور سیاسی رہنمابھی شامل بتائے جاتے ہیں جبکہ میگا اسکینڈل میں ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے افسران کے نام بھی سامنےآئے ہیں جس کی روشنی میں ریٹائرڈ افسران کو بھی تحقیقات کے لئے طلب کئے جانے کا امکان ہے۔رمضان سولنگی 18سال سے سیکریٹری بلدیات کا پی اے رہا جسے تمام معاملات سنبھالنے پر بلدیات کے محکمے کی دائی بھی کہا جاتا ہے۔رمضان سولنگی کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع کے افسران سے ڈیلنگ کرتا تھا۔زیادہ تر لوٹ مارترقیاتی فنڈز ،ٹرانسفر پوسٹنگ اوربوگس بھرتیوں ادائیگیوں کے نام پر کی جاتی رہی۔نیب ذرائع نے بتایا کہ افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے بھی بریف کیس لینے اور حصے اوپر پہنچانے کا اعتراف زیر حراست رمضان سولنگی نے کیا ہے۔کروڑوں روپے کی ماہانہ کرپشن تسلسل سے جاری تھی جس کی تحقیات کے آغاز پر ہی 6 ضلعی حکومتوں اور ضلع کونسل میں افسران تحقیقات کے خوف کا شکار ہیں جن کی نیندیں اڑ گئی ہیں اور وہ منظر عام سے غائب ہیں ان کے موبائل فون بھی بند مل رہے ہیں۔ افسران کی اچانک غیر حاضری سے بلدیاتی امور ٹھپ ہوگئے ہیں۔ادہر نیب کی کارروائی پراہل افسران میں خوشی کی لہر پائی جاتی ہے جن کا کہنا ہے کہ رمضان سولنگی کی گرفتاری کرپشن کی گتھی سلجھانے کا اہم سرا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…