خوشاب (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی طرف سے خوشاب میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی، ان اجتماعی شادیوں کے تمام تر انتظامات ن لیگ خوشاب کی صدر مہناز عطا نے کیے، اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں سینیٹر صابر شاہ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ اس تقریب میں ہر نئے شادی شدہ جوڑے کو مکمل جہیز اور سونے کا سیٹ دینے کا اعلان کیا گیا،
اس کے علاوہ کھانے کے بندوبست کے علاوہ ڈھول اور شہنائیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا مگر یہ سب کچھ دکھاوا تھا، جیسے ہی یہ تقریب ختم ہوئی تمام جوڑوں سے انتظامیہ نے سونے کے سیٹ اور جہیز واپس لے لیا اور کہا کہ یہ سب تو تصویر کھنچوانے کے لیے کیا گیا تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نئی نویلی دلہن نے کہا کہ رخصتی کے وقت ایک خاتون آئی اور اس نے تمام زیور اتارنے کا کہا، ان جوڑوں نے کہا کہ پہلے ہمیں جہیز کا سامان دیا گیا لیکن جیسے ہی مہمان رخصت ہوئے یہ سامان اور زیورات بھی واپس لے لیے گئے۔ ان نئے شادی شدہ جوڑوں نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اس دھوکے پر شدید احتجاج کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے خوشاب میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی، ان اجتماعی شادیوں کے تمام تر انتظامات ن لیگ خوشاب کی صدر مہناز عطا نے کیے، اجتماعی شادیوں کی اس تقریب میں سینیٹر صابر شاہ کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ اس تقریب میں ہر نئے شادی شدہ جوڑے کو مکمل جہیز اور سونے کا سیٹ دینے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ کھانے کے بندوبست کے علاوہ ڈھول اور شہنائیوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا مگر یہ سب کچھ دکھاوا تھا جیسے ہی یہ تقریب ختم ہوئی تمام جوڑوں سے انتظامیہ نے سونے کے سیٹ اور جہیز واپس لے لیا