لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہوری لڑکے کی محبت میں بھارت کو چھوڑ کر آئی لڑکی نے پاکستانی شہریت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔یاتری کا روپ دھار کر بھارت آئی خاتون نے پاکستانی شہریت کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔ خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پاکستانی لڑکے سے محبت کی خاطر بھارت چھوڑ کر آئی اور اسلام قبول کرلیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں آمنہ بی بی نے کہا کہ اب پاکستانی شہریت بھی دی جائے۔ پیار کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔ پسند کی شادی کی ہے، کوئی جرم نہیں کیا ہے۔آمنہ کے پاکستانی شوہر اعظم نے بتایا کہ وہ سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے۔ ڈیڑھ سال قبل سعودی عرب میں قیام کے دوران آمنہ سے تعلق بنا۔ پاکستان میں رہنے یانہ رہنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔بھارتی خاتون آمنہ کے وکیل اعجاز خان کا کہنا تھا کہ آمنہ نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے پسند کی شادی کی ہے۔ قانون کے تحت آمنہ بی بی پاکستانی شہریت کی حقدار ہیں۔لاہورہائیکورٹ نے بھارتی خاتون کو وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ آمنہ بی بی نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالتی فیصلے پر وزارت داخلہ کی طرف سے اس کو پذیرائی ملے گی۔ لاہوری لڑکے کی محبت میں بھارت کو چھوڑ کر آئی لڑکی نے پاکستانی شہریت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔یاتری کا روپ دھار کر بھارت آئی خاتون نے پاکستانی شہریت کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔ خاتون نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پاکستانی لڑکے سے محبت کی خاطر بھارت چھوڑ کر آئی اور اسلام قبول کرلیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں آمنہ بی بی نے کہا کہ اب پاکستانی شہریت بھی دی جائے۔ پیار کے لئے جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔