بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

کراچی ،اورنگی ٹاون میں کمسن بچی کے اغوا ، زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار ،بچی کو زیادتی کے بعدقتل کیوں کیا؟ افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں کمسن بچی کے اغوا ، زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم فقیر محمد کو پولیس نے سرجانی ٹاون کے علاقے سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو اطلاع ملی تھی پانچ سالہ رابعہ کے اغوا ، زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم سرجانی ٹاون کے ایک مکان میں روپوش ہے پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارکر ملزم فقیر محمد کو گرفتار کرلیا ذرائع نے بتایا ملزم نے ابتدائی بیان دیا مقتولہ بچی اسے شکل سے جانتی تھی

جس کی وجہ سے وہ بچی کو ٹافیاں دلانے کے بہانے منگھوپیر کے علاقے میں لے جاکر قتل کردیا قتل میں اس کے دو دوست رحیم اور فضل بھی شامل تھے واردات کرنے کے بعد دوبارہ اورنگی ٹاون کے علاقے میں اپنے اپنے گھروں میں آکر بیٹھ گئے شام ہوتے ہی علاقے میں بچی کے اغوا کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی جس پر ہم خوف زدہ ہوگئے کریم بخش نے کہا کہ محلے سے بھاگ چلتے ہیں میں نے کہا بھاگو کہ تو سب کو ہم پر شک ہوجائیگا اگلے دن جب بچی لاش ملی اور اس کے دادا نے ہمارے خلاف نامزد مقدمہ منگھوپیر تھانے میں درج کرایا تو میں علاقے سے فرار ہوکر سرجانی ٹاون کے ایک مکان میں چھپ گیا اس کے بعد میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور بچی کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا اس کے بعد میں مزید پریشان ہوگیا پولیس نے رحیم اور فضل کی نمونے تحقیقاتی ٹیم نے جامشورہ لیاقت یونیورسٹی میں جمع کرادیئے جس کی رپورٹ پیر تک پولیس کو موصول ہوجائیگی پندرہ اپریل کو گرفتار ٹینوں ملزمان نے کمسن بچی رابعہ کو اورنگی ٹاون میں اس کی رہائش گاہ کے باہر سے اغوا کرکے قتل کردیا تھا ہنگامہ آرائی میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ پتھراو سے پولیس کے تیرہ افسران و جواں زخمی ہوئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…