بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کو 2025 تک 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، احسن اقبال

datetime 20  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز ہی سیاسی استحکام ہے ،پاکستان کو 2025 تک 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، جہاں پاکستان میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی جاتی تھی آج وہاں بجلی کا بحران نہ ہونے کے برابر ہے،پاکستان کو معاشی محاذ پر ہمیشہ سے ہی چیلنجز کا سامنا رہا ہے ،2013 میں شرح نمو 3 اعشاریہ 6 فیصد پر رکی ہوئی تھی۔

گزشتہ پانچ سال کے دوران ترجیحات کے بہتر تعین اور معیشت کی درست سمت کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ، معیشت کے استحکام اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نا گزیز ہے،آج سی پیک کے ابتدائی مرحلے پر توانائی اور انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ،ان منصوبوں کی بدولت پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمی ممکن ہوا،توانائی بحران اور کمزور انفراسٹرکچر ہماری ترقی اور پیداواریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے تھے، پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجربہ، استعداد کار اور ٹیکنالوجی بھی منتقل ہو رہی ہے،ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ہمیں جدید ہنرمندی کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔جمعہ کو احسن اقبال نے پیداواریت ، معیار اور جدت پر ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو معاشی محاذ پر ہمیشہ سے ہی چیلنجز کا سامنا رہا ہے ،2013 میں شرح نمو 3 اعشاریہ 6 فیصد پر رکی ہوئی تھی، گزشتہ پانچ سال کے دوران ترجیحات کے بہتر تعین اور معیشت کی درست سمت کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ۔ احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کی بہتر منصوبہ بندی اور معاشی حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان گزشتی تیرہ سال کی بلند ترین شرح نمو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا،آج پاکستان کی شرح نمو 2013 کے 3 اعشاریہ 6 فیصد کے مقابلے میں پانچ عشاریہ 8 فیصد ہو چکی ہے ۔

انھوں نے کہاکہ معیشت کے استحکام اور عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل نا گزیز ہے،عالمی مقابلے بازی کی فضا میں اقوام عالم کے مساوی مقام حاصل کر نے کے لیے پاکستان کو ابھی طویل سفر طے کر نا ہے،ہمیں بحیثت قوم پیداواریت ، معیار اور جدت کے حصول کے لیے محنت ، عزم اور جہد مسلسل کو اپنا شعار بنانا ہو گا،ہم نے حکومت میں آتے ہی ہائر ایجوکیشن کو جدید بنانے کیلیے یونیورسٹی سطح پر سہولیات فراہم کیں۔

احسن اقبال نے کہاکہ میں نے ذاتی طور پر 2018-19 کے لئے اعلی تعلیم کے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تجویز کردہ 35 ارب کے بجٹ کو بڑھا کر 45 ارب روپے کر دیا گیا،عالمی سطح پر مقابلے بازی اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے اعلی تعلیم ، تحقیق اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔انھوںنے کہاکہ آج کی دنیا میں علم ، اکتشاف اور معیاری تحقیق کے میدان میں آگے بڑھنا ہماری قومی ضرورت ہے۔

2013 میں پاکستان کا شہر کراچی ظلم و ستم کی تصویر بنا ہوا تھا مگر آج کا کراچی امن کا گہوارہ ہے ،سیاسی استحکام میں ہی ملک کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے ۔احسن اقبال نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک کی کامیابی کا راز ہی سیاسی استحکام ہے ،پاکستان کو 2025 تک 25 بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں، جہاں پاکستان میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی جاتی تھی آج وہاں بجلی کا بحران نہ ہونے کے برابر ہے ۔

انھوں نے کہاکہ جتنی بجلی ملک کے ابتدائی چھاسٹھ سالوں میں پیدا کی گئی اس سے دگنی بجلی گزشتہ چار سالوں کے درمیان پیدا کی گئی ،سی پیک کی بدولت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیا،2013 میں جو ملک دہشت گردی کا گڑھ اور دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا، آج ماشاء￿ اللہ محفوظ سرمایہ کاری کا مرکز تصور کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہاکہ چین نے پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کے معاہدے کئے جب دنیا کا کوئی ملک پاکستان کا رخ کرنے پر آمادہ نہ تھا۔

آج سی پیک کے ابتدائی مرحلے پر توانائی اور انفراسٹرکچر کے اہم منصوبے مکمل ہو چکے ہیں ،ان منصوبوں کی بدولت پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمی ممکن ہوا،توانائی بحران اور کمزور انفراسٹرکچر ہماری ترقی اور پیداواریت کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے تھے ،سی پیک منصوبے جس تیزی سے مکمل ہو رہے ہیں اس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے۔انھوںنے کہاکہ سی پیک منصوبوں سے ملک میں ترقی کے عمل میں قائم جمود توڑنے میں مدد ملی ۔

سی پیک فریم ورک کے اگلے مرحلے میں قومی صنعت کے احیاء￿ اور اسے جدید بنانے میں مدد ملے گی، پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تجربہ، استعداد کار اور ٹیکنالوجی بھی منتقل ہو رہی ہے،ٹیکنالوجی کی منتقلی سے ہمیں جدید ہنرمندی کے حصول میں مدد مل رہی ہے،پاکستان میں تربیت یافتہ لیبر کا شدید فقدان ہے، سی پیک منصوبے لیبر کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ،ہمیں سائنس،زراعت اور ٹیکنالوجی کے میدان اپنے ملک میں موجود مخفی جوہر کو استعمال کرنے کے لئے بھی سخت محنت اور مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…