لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بھر میں یونیورسل نمبر پلیٹ کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے کیبنٹ ڈویشن نے صوبہ بھر کی گاڑیوں کیلئے ایک ہی یونیورسل نمبر پلیٹ کی منظوری دیدی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ہر ضلع کی الگ نمبر پلیٹ ہوا کرتی تھی تاہم اب پنجاب بھر میں ایک یونیورسل پلیٹ کی منظوری دیدی گئی ہے جس کا سائز قدرے بڑے ہو گا اور اس پر تین سے چار نمبر درج ہونگے۔