لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو انہیں سزا ہوسکتی ہے، نواز شریف کے جیل جانے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات ہیں وہ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے ، چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف 2سے 3روز میں پاکستان آجائیں گے، نواز شریف کو لگتا ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آئے گا، اگر فیصلہ خلاف آیا تو انہیں سزا
ہوسکتی ہے، وہ احتجاج کی کال نہین عوام سے ووٹ مانگیں گے۔ نواز شریف کے جیل جانے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیاں اختلافات ہیں وہ ایک دوسرے سے رابطہ نہیں کرتے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ ان کے اقدامات سے حکومت اور عام آدمی کو فائدہ ہوا۔ نواز شریف 2سے 3روز میں پاکستان آجائیں گے۔ عمران خان نے رائیونڈ جلسے میں پاکستان بھر سے لوگ اکٹھے کیے اب 29اپریل کے جلسے میں بھی پاکستان بھر سے لوگ آرہے ہیں۔