کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں جاری لوڈشیڈنگ سے عدالتیں بھی نہ بچ سکیں،احتساب عدالتوں میں بجلی کی بندش سے عدالتی کارروائی متاثر، بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے پیشی پر لائے گئے قیدی بھی نڈھال ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں جیسے جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے وہیں کے الیکٹرک کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کیا جارہاہے۔کے الیکٹرک کی جانب جاری لوڈشیڈنگ سے عدالتیں بھی نہ بچ سکیں۔۔
احتساب عدالتوں میں روٹین میں بجلی کی بندش کے علاوہ کئی کئی گھنٹے بجلی غائب ہونے لگی۔۔احتساب عدالتوں میں عدالتی اوقات میں بجلی کی بندش کے باعث ہائی پروفائل کرپشن کیسز کی سماعت بھی متاثر ہورہی ہے۔۔بجلی کی بندش کے باعث عدالتی عملہ موبائل ٹارچ جلاکر عدالتی امور سرانجام دیتے نظر آئے تو دوسری جانب لوڈشیدنگ اور شدید گرمی کی وجہ سے جیلوں سے لائے گئے قیدی اخبار کے زریعے ہوا کرکے گرمی کی شدت سے بچنے کی کوشش کرتے رہے۔