عدلیہ مخالف بیانات کے بعد بڑا کریک ڈاؤن، ن لیگی ایم این اے اور ایم پی اے گرفتار سمیت 50افراد گرفتار،مزید20کی گرفتاری کی تیاریاں

19  اپریل‬‮  2018

قصور (نیوزڈیسک)قصور میں مسلم لیگ (ن )کی ریلی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے سے متعلق کیس میں نامزد لیگی ایم این اے وسیم اختر شیخ اور ایم پی اے نعیم صفدر سمیت 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے قصور میں مسلم لیگ ن کی ریلی میں اداروں کے خلاف نعرے بازی سے متعلق کیس میں لیگی ایم این اے اور ایم پی اے سمیت 70 سے زائد افراد کو نامزد کیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد ایم این اے وسیم اختر شیخ، ایم پی اے نعیم صفدر انصاری،

چیئرمین بلدیہ ایاز احمد خان اور وائس چیئرمین بلدیہ احمد لطیف سمیت 50 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ایم این اے وسیم اختر شیخ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ میں اور میرے والد نے لوگوں کو نعرے لگانے سے روکا، ہم عدلیہ اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے ہیں اور میرے والد نے قانون کی بالادستی کے لیے گرفتاری پیش کی۔پولیس کے مطابق لیگی رہنماؤں کے علاوہ مقدمے میں نامزد مسلم لیگ ن کے کئی کارکنوں نے بھی گرفتاری پیش کر دی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…