اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) کپتان نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی،این اے 135/136میں ن لیگ کوبڑا دھچکا ،سابق ٹاؤن ناظم ملک راشد صدیق کھوکھر کی قیادت میں چےئرمینوں کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان ،چےئرمین پارٹی عمران خان اور صوبائی صدر پنجاب عبدالعلیم خان سے بنی گالہ میں ملاقات، قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ ا ین اے 135/136کی معروف سیاسی شخصیت ،مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکریڑی سابق ٹاؤن ناظم لاہور ملک راشد صدیق کھوکھر کی قیادت میں چےئرمینوں کے وفد چےئرمین یونین کونسل 257واپڈٹاؤن ملک منظر عباس کھوکھر ،چےئرمین یونین کونسل 259ازمیر ٹاؤن میاں افتخار احمد آرائیں اور دیگر نے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے بنی گالہ میں ملاقات کرکے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔اس موقع پر ملک راشد صدیق کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کی آواز اور حلقہ کی عوام کے اسرار پر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے ،ختم نبوت اور وطن عزیز کے غداروں کے ساتھ چلنا ناممکن ہے، تحریک انصاف متوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے ۔نواز لیگ کا غرور اور تکبر خاک میں مل چکاہے،سخت اور خوفناک احتساب کا وقت آ چکا ہے، نواز شریف کی محاذ آرائی نے نئے انتخابات کو خطرے میں ڈال دیا ہے،قوم کرپشن اور اقربا پروری سے پاک عوام دوست جمہوریت چاہتی ہے، اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگانے اور کمیشن و کِک بیک کھانے والوں کو سیاست سے نکالنا ہو گا، ن لیگ جان لے کہ مزاحمت کی سیاست اور حکومت ایک ساتھ نہیں چلائی جا سکتی، ن لیگی لیڈروں میں میں فوج اور عدلیہ کے خلاف زبان درازی کا مقابلہ جاری ہے۔راشد صدیق کھوکھر نے مزید کہا نواز شریف کے عدلیہ و فوج مخالف بیانات بھارتی گولہ باری سے زیادہ خطرناک ہیں،
حکومت عوام کو ریلیف نہیں تکلیف دے رہی ہے، نواز شریف الیکشن میں شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں، متنازعہ شخصیات کو نگران سیٹ اپ میں قبول نہیں کریں گے، نواز شریف کا پاکستان سے دہشت گرد بھارت بھیجنے کا بیان ملک سے غداری ہے،بھارتی و امریکی بیانیہ کی تائید کرنے والے نواز شریف نے بھارت دوستی میں ہر حد عبور کر لی ہے، الیکشن میں مودی کے یاروں کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔ ریاست پر کیچڑ اچھالنے والا قوم کی قیادت کا اہل نہیں ہے،نوازشریف کو ملک سے غداری کے جرم میں گرفتار کیا جائے۔