لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث بااثر شخصیات کیخلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست وفاقی سیکرٹری خزانہ کو بھجوادی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار مقامی شہری اے کے بٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس چوری کرنا قومی جرم اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،
قیام پاکستان سے آج تک بااثر شخصیات نے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی کی اور اربوں کا ٹیکس چوری کر کے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، بااثر شخصیات نے ٹیکس چوری کیلئے حکومتوں میں اپنے اثرورسوخ کو استعمال کیا، ٹیکس چوروں کے اس اقدام سے حکومتوں کو قرضے لینے پڑے اور ملک کودیوالیہ بنایا گیا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی اور موثر قانون سازی کے احکامات صادر کیے جائیں۔ جس پر فاضل عدالت نے درخواست دادرسی کیلئے سیکرٹری فنانس ڈویڑن کو بھجوا تے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث بااثر شخصیات کیخلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست وفاقی سیکرٹری خزانہ کو بھجوادی۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار مقامی شہری اے کے بٹ نے موقف اختیار کیا کہ ٹیکس چوری کرنا قومی جرم اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بااثر شخصیات نے ٹیکس چوری کیلئے حکومتوں میں اپنے اثرورسوخ کو استعمال کیا، ٹیکس چوروں کے اس اقدام سے حکومتوں کو قرضے لینے پڑے اور ملک کودیوالیہ بنایا گیا۔