جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

کراچی کیلئے پی پی سرکار کا بڑا تحفہ، 10 نئی بسیں چلادیں

datetime 18  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر قائد کو پیپلزپارٹی سرکار نے پیپلزبس سروس کے نام سے بڑا تحفہ دیتے ہوئے 10 نئی بسیں چلادی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی کو 10 سال بعد 10 بسوں کا تحفہ دیاہے، یہ بسیں بھی مستقل نہیں بلکہ آزمائشی بنیادوں پر پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چلیں گی۔ شہریوں نے ڈھائی کروڑ کی آبادی کے لئے 10 بسوں کے تحفے کو مذاق قرار دیا ہے۔وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاکہ پیپلز بس سروس

سندھ حکومت اور نجی کمپنی کا مشترکہ منصوبہ ہے، تاہم اس میں سندھ حکومت نے کوئی سرمایہ کاری نہیں کی، بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری صاحب کی ہدایت ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات دی جائیں۔پیپلزبس سروس صبح7سے رات10بجے تک چلے گی، بس میں30افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم رش کے اوقات میں شہری کھڑے ہو کر سفر کرسکیں گے ۔پیپلزبس سروس کے تحت چلنے والی بسوں کی تعداد10ہے، جس کا کرایہ 20، 30اور40 روپے ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…