منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

حسن نواز اور حسین نواز کے لندن میں رہائش کے اخراجات نوازشریف نہیں بلکہ کون اُٹھاتارہا؟احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران حیرت انگیزانکشافات

datetime 10  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی )احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت( آج )بدھ تک ملتوی کر دی گئی،سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی واجد ضیاء پر جرح نویں روز بھی جاری رہی۔گزشتہ روز شریف خاندان کے خلاف لندن فلیٹ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیشم ہوئے احتساب

عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی۔ خواجہ حارث نے گواہ واجد ضیاء پر نویں روز بھی جرح جاری رکھی۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر کہا کہ وہ کبھی کمپنی چلانے یا کسی ٹرانزیکشن میں ملوث نہیں رہے۔ نواز شریف نے جے آئی ٹی میں پیش ہو کر بتایا کہ نیلسن اور نیسکول سمیت کسی کمپنی کا بینیفشل فائدہ نہیں اٹھایاواجد ضیاء نے عدالت کو بتایا کہ حسن نواز اور حسین نواز کے لندن میں رہائش کے اخراجات میاں محمد شریف برداشت کرتے تھے، نواز شریف نے بتایا کہ کسی بھی سرمایہ کاری کی تقسیم جو خاندان میں ہوئی وہ صرف میاں محمد شریف کا ذاتی فیصلہ تھاواجد ضیاء نے کہا کہ تفتیش کے دوران کسی گواہ نے نہیں بتایا کہ حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز ، نواز شریف کے زیر کفالت رہے اور نہ ہی کسی گواہ نے نہیں بتایا کہ حسن اور حسین نواز کسی کاروبار کے لیے نواز شریف کے زیر کفالت تھے، خواجہ حارث کی واجد ضیاء پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی عدالت نے کیس کی سماعت آج بدھ تک ملتوی کردی.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…