اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

ڈالر پر انحصار ختم،پاکستان نے اپنے بین الاقوامی کرنسی ریزرو میں بڑی تبدیلی لانے کا اعلان کردیا

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خائنان (آئی این پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چین کا وڑن صرف اس خطے کیلئے نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا، چین دنیا میں اقتصادی آزادی کا چیمپیئن ہے، اپنے لئے راستے کھولنا اور آزادی دینا ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے آگے بڑھا جا سکتا ہے، پاکستان نے اپنے شعبہ مالیات میں انتظامی حکمت عملی کے تحت چینی کرنسی یوآن کو ریزرو کرنسی کے طور پر اپنایا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت دیگر ممالک کو بھی فائدہ پہنچائے گی،

مثبت سمت میں اٹھائے گئے اقدامات پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو ں گے، سی پیک نے پاکستان کو ترقی کرنے اور معاشی قرضے اتارنے میں مدد کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چائنا گلوبل ٹیلی وڑن نیٹ ورک کو انٹرویو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان اور چین اور سی پیک کے باعث حاصل ہونے والے فوائد کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی رفتار سے مطمئن ہیں، یہ منصوبہ خطے کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا، پاکستان نے سی پیک کے باعث خطے میں ہونے والی ترقی کا اندازہ لگا لیا ہے اور پاکستان پر امید ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ خطے اور تمام دنیا کیلئے نہایت فائدہ مند ثابت ہو گا۔ قرضوں کی ادائیگی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ اعداد و شمار دیکھنے سے تمام کہانی واضح ہوجاتی ہے،5فیصد معاشی ترقی کی وجہ سے تمام اشارے مثبت ہیں، سی پیک نے پاکستان کو ترقی کرنے اور معاشی قرضے اتارنے میں مدد کی ہے، اس منصوبے کے باعث 1700کلومیٹر طویل موٹرویز اور خصوصی اقتصادی زونز تعمیر کئے جا چکے ہیں، ملک کا بنیادی ڈھانچہ بہتری کی جانب گامزن ہے، گوادر پورٹ فعال ہو چکا ہے اور وسطی ایشیاء کی ریاستوں کو سمندر تک رسائی فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین دنیا میں اقتصادی آزادی کا چیمپئن ہے جبکہ امریکہ اس حوالے سے تحفظ پسندی کی بات کر رہا ہے۔

اپنے لئے دروازے کھولنا اور آزادی دینا ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے آگے بڑھا جا سکتا ہے، پاکستان نے اپنے شعبہ مالیات میں انتظامی حکمت عملی کے تحت چینی کرنسی یوآن کو ریزرو کرنسی کے طور پر اپنایا ہے، یہ حکمت عملی دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی اور یوآن کو بین الاقوامی کرنسی بننے میں مددگار ثابت ہو گی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کا حصہ بنے گا، شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں کثبر الجہتی تعاون کا میکانیزم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت دیگر ملکوں کو بھی فائدہ پہنچائے گی، پاکستان اور بھارت کئی معاملات میں اکٹھے ہو رہے ہیں اور پاکستان کی نظر میں ایسے اقدام دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، چین کا وڑن صرف اس خطے کیلئے نہیں بلکہ ساری دنیا کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…