اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

(ن) لیگ کی جڑیں ہل کر رہ گئیں ،کتنے ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی،کس نام سے نیا محاذ بنانے کا اعلان کردیا؟

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عام انتخابات 2018 سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ایسے میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے 3 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ دی۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خسرو بختیار نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وہاڑی سے ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال، ملتان سے ممبر قومی اسمبلی رانا محمد قاسم، مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد وفاق کومضبوط اورنئے صوبے کے قیام کا اعلان ہے، محاذ کے سربراہ سابق وزیراعظم بلخ شیر مزاری ہوں گی۔2 ایم پی اے کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلانعلی اصغر منڈا 2013 کے عام انتخابات میں پی پی 165 جب کہ طارق محمود باجوہ پی پی 170 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔علی اصغر منڈا کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کے مقابلے میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔طارق محمود باجوہ نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان برجیس طاہر کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…