اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حج قرعہ اندازی ہوگی یا نہیں ،کتنے لاکھ خواہشمند افراد انتظار کی سولی پر لٹک گئے ؟پریشان کن صورتحال

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عدالتی احکامات کے بعد سرکاری سکیم کے 10 فیصد کوٹہ کیلئے حج قرعہ اندازی ہو گی یا نہیں اس حوالے سے 3 لاکھ درخواست گزار وزارت مذہبی امور کے فیصلے کے منتظر ہیں جبکہ حج 2018 کیلئے نئے اور پرانے ٹور آپریٹرز میں حج کوٹہ تقسیم کرنے کے بارے میں وزارت مذہبی امورکسی فیصلہ پر نہیں پہنچ سکی۔ابھی تک پرائیویٹ حج سکیم کا کوٹہ نجی کمپنیوں کو نہیں دیا گیا جبکہ نجی کمپنیوں نے کوٹہ ملنے سے قبل ہی سابقہ کوٹے کی روشنی میں ایڈوانس بکنگ کرنا شروع کر دی ہے۔

جبکہ سرکاری سکیم کے تحت پہلی قرعہ اندازی میں نا کام رہنے والے کم و بیش تین لاکھ درخواست گزار وزارت کے فیصلے کے منتظر ہیں کہ ا ب کیا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے سرکاری سکیم کیلئے 60 فیصداور نجی سکیم کے لئے 40 فیصد کوٹہ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا۔گزشتہ چند برسوں میں 742 نجی کمپنیوں کو ہی حج کوٹہ دیا جاتا رہا جبکہ امسال 2200 نئی کمپنیاں بھی کوٹے کے حصول کی دوڑ میں شامل ہیں۔ نجی کمپنیوں کی جانب سے پرائیویٹ حج کے لئے 5 لاکھ سے 13 لاکھ تک کے مختلف پیکجز متعارف کرائے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…