لاہور(سی پی پی) پنجاب حکومت نے صوبہ بھرکے 2 لاکھ اساتذہ کومستقل کرنے کافیصلہ لر لیا ہے اور محکمہ سکولزپنجاب نے سمری وزیراعلی کوارسال کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں بہتری اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ابتک کا بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت صوبے
بھر کے 2 لاکھ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور محکمہ سکولز پنجاب نے سمری وزیراعلی شہبازشریف کو ارسال کردی ہے۔سیکرٹری سکولزکا کہناہے کہ کنٹریکٹ اساتذہ کی مدت پوری ہوگئی ہے ،اب انہیں مستقل کررہے ہیں،سمری میں پرائمری، ایلیمنٹری،ہائی سکولز کے اساتذہ کومستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔