ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

پاکستانی نوجوان کو گاڑی تلے کچلنے والے امریکی کرنل کی گرفتاری۔۔بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت میںپاکستانی شہری کو قتل کرنے والے امریکی کرنل کے خلاف کارروائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی دفاعی اتاشی کی گاڑی تلے آکر کچلے جانے والے پاکستانی نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اور امریکی کرنل کے خلاف کارروائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی ایم پی اے

حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کروادی ہے۔ قرارداد میں امریکی کرنل کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ا مریکی دفاعی اتاشی نے ایک شہری کو بیدردی سے گاڑی تلے کچل دیا تھا ، شہری کی ہلاکت پر امریکی کرنل کو گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی دفاعی اتاشی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اشارہ توڑتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار پاکستانی نوجوانوں کو گاڑی تلے کچل دیا تھا ، گاڑی کی ٹکر اس قدر زوردار تھی کہ ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا پمز ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ جاں بحق ہونےو الے نوجوان کا تعلق اسلام آباد کے نواحی گائوں تلہاڑ سے تھا جہاں گزشتہ روز اس کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی ہے۔جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکا اور ورثا نے حکومت پاکستان سے امریکی کرنل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ جاں بحق نوجوان کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں، اگر امریکی کرنل کو کوئی گرفتار کر سکتا ہے تو وہ آرمی چیف ہی ہیں۔ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف امریکہ کے خلاف ملک بھر میں نفرت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے فوری طور پر امریکی کرنل کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کئی پاکستانی شہریوں کا موقف ہے کہ اس امریکی کرنل کو بھی ریمنڈ ڈیوس کی طرح چھوڑ دیا جائے گا اور یہ بھی پاکستان سے آرام سے نکل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…