ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

چوہدری نثار کی پارٹی میں شمولیت، تحریک انصاف کی جانب سے پہلا باضابطہ اعلان ، بڑا سرپرائز دے دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی میں چوہدری نثار کی شمولیت ، اہم پارٹی رہنمائوں اور عمران خان سے ملاقات کی تردید کر دی گئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ کے رہنما چوہدری نثار سے تحریک انصاف کی قیادت کی ملاقاتوں کے حوالے سے اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی نہ ان کی رہائش گاہ جانے کا ارادہ ہے، اس حوالے سے زیر گردش اطلاعات محض قیاس آرائیوں

پر مبنی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سارا دن راولپنڈی میں رکنیت سازی کیمپوں کے دورے میں مصروف رہے، راولپنڈی کا دورہ مکمل کرنے کے بعد چیئرمین اپنی رہائشگاہ چلے گئے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی ملتان میں موجود ہیں، ان سے بھی چوہدری نثار کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے بھی چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ راولپنڈی میں مصروف دن گزارا، غیر مصدقہ اور ناقص معلومات پر مبنی اطلاعات کے فروغ سےگریز کیا جانا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…