منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

عامر لیاقت کے بعد ایم کیو ایم کے ایسے رہنما کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر آگئی کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، ’’بھائی‘‘ کو منانے کے لیے وفد پہنچ گیا

datetime 9  اپریل‬‮  2018 |

کراچی(نیوز ڈیسک) ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے رہنما شبیر قائم خانی سے رابطہ کرکے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے پہلے پیپلز پارٹی نے بھی انہیں اپنی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، ناراض رہنما کو ایم کیو ایم کے عامر خان بھی منانے پہنچ گئے، شبیر قائم خانی نے واپسی کیلئے متحدہ کے متحد ہونے کی شرط رکھ دی،

انہوں نے مستقبل کا فیصلہ استخارے سے مشروط کر دیا۔ پیپلزپارٹی کے بعد تحریک انصاف نے بھی انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی ہے۔ واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے رہائش گاہ پر شاہ محمود قریشی سے ان کی بات کروائی۔ حلیم عادل شیخ نے شبیر قائم خانی سے کہا کہ کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔ دوسری طرف ایم کیو ایم بہادرآباد کے رہنماء عامر خان بھی ناراض رہنما شبیرقائم خانی کومنانے کے لیے پہنچ گئے اور ان سے کہا کہ آپ سینئر کارکن ہیں، متحدہ میں واپس آ جائیں، ایم کیو ایم کو آپ کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر شبیر قائم خانی نے صلح کے لیے متحدہ کے متحد ہونے کی شرط رکھ دی اور کہا کہ جب تک ایم کیو ایم کے دھڑے ایک نہیں ہو جاتے میں واپس نہیں آؤں گا۔ جس پر ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کوشش کرلی، معاملہ اب ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ متحدہ کے ناراض رہنما شبیر قائم خانی نے کہا کہ اب استخارہ کر کے فیصلہ کروں گا کہ مستقبل میں کیا کرنا ہے۔ شبیر قائم خانی کو پی ایس پی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے شمولیت کی دعوت دی جا چکی ہے۔  ڈاکٹر عامر لیاقت کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے رہنما شبیر قائم خانی سے رابطہ کرکے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف سے پہلے پیپلز پارٹی نے بھی انہیں اپنی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی، ناراض رہنما کو ایم کیو ایم کے عامر خان بھی منانے پہنچ گئے



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…