سرگودہا(این این آئی) 16اپر یل 2018سے سرکا ری سکو لو ں کے اوقات کا ر تبدیل کر دئیے گئے ہیں ۔ بوائز سنگل شفٹ سکو لو ں کے اوقات کا ر صبح سات بجکر 45منٹ سے دن ایک بج کر 15منٹ تک ہو ں گے۔ جمعہ کے روز گیا رہ بجکر 45منٹ پر سکو ل بند ہو ں گے۔
گرلز سنگل شفٹ صبح ساڈھے سات بجے سے دن ایک بجے جبکہ جمعہ کے روز چٹھی دن گیا رہ بج کے 30منٹ پر ہو گی۔ ڈبل شفٹ سکو لو ں کے اوقات کار صبح سات بجے سے دن 12بجے او دن ساڈھے بارہ بجے سے شام ساڈھے پا نچ بجے تک ہو ں گے۔