لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ انتخاب قریب ہونے کی وجہ سے آج کل اڑنے والے پرندوں کا موسم ہے ، مسلم لیگ (ن) کے زیر عتاب ہونے کی وجہ سے موسمی پرندے اڑان بھر رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں تمام رہنما کھل کر اپنی بات کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی بات کو سنا بھی جاتا ہے ۔انہوں نے حالیہ دنوں میں کئی رہنماؤں کے (ن) لیگ کو چھوڑنے
کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ موسمی پرندے ہیں اور سب کو معلوم ہے عام انتخابات قریب ہیں ۔ ہمارے جماعت کے بانی قائد کو وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا، پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا اور پارٹی زیر عتاب ہونے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے ۔اگر مسلم لیگ (ن) کی بجائے کوئی اور بھی جماعت ہوتی تو یہ اس کیلئے خوش کن نہیں ہونا تھا۔کے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،شہباز شریف معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔