اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سال 2017 میں صرف تھائی لینڈ کے کراچی قونصل خانے سے کتنے لاکھ پاکستانیوں کو تھائی لینڈ کا ویزا جاری کیا گیا ؟ حیرت انگیزانکشاف، بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی میں تعینا ت تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سوواٹ کیو سوک نے کہا ہے کہ سال 2017 میں کراچی قونصل خانے سے ایک لاکھ پاکستانیوں کو تھائی لینڈ کا ویزا جاری کیا گیا ،جبکہ 5 ہزار کے قریب تھائی باشندوں نے پاکستان کا ویزٹ کیا ،وہ بیچ لگژری ہوٹل میں منعقدہ 11 روزہ تھائی فوڈ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر نائب صدر آپریشن آواری ٹاوررانٹرنیشنل وجنرل منیجر آواری ہوٹل کراچی رائٹ روبین ھیمنز اور

جنرل منیجر بیچ لگژری ہوٹل عظیم قریشی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی ،فیسٹیول میں اعزازی مشیر برائے تجارت تھائی لینڈ عارف سلمان سمیت غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی،تھائی قونصل جنرل نے مزید کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں تجارت بڑھ رہی ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزاد تجارت معاہدہ آخری مراحل میں ہے اور اس پر جلد عملدرآمد ہوگا ،انہوں نے کہا کہ اس پر خوشی ہے کہ ہوٹل انتظامیہ نے تھائی ائیر ویز کے تعاون سے فوڈ فیسٹیول منعقد کیا ہے،انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ ایک ایڈوانس ملک ہے ،جہاں پوری دنیا سے سیاح آتے ہیں اور ہر سال سیاست کے شعبے میں اضافہ ہورہا ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی اور لاہور سے تھائی لینڈ روزانہ کی بنیاد پر پروازیں چلائی جارہی ہیں،جبکہ اسلام آباد سے ہفتے میں 5 مرتبہ پروازیں آتی جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ آج بیچ لگژری ہوٹل کو قائم ہوئے 70 سال ہوچکے ہیں،اس موقع پر آواری ہوٹلز انترنیشنل کے نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں آواری ہوٹل کی مزیر 9 شاخیں کھولی جارہی ہیں،جہاں 5 سو کمرے دستیاب ہوں گے ،انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ ہمارا فوکس اس وقت پنجاب پر ہے اور وہیں ہوٹل کھولے جارہی ہیں،تاہم مستقبل میں اندرون سندھ گوادر میں بھی آواری ہوٹلز نظر آئیں گے،

اس موقع پر عظیم قریشی نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 2013 میں جو ہوٹل کمرے کا کرایہ 6 ہزار روپے تھا اب بڑھ کر 18 ہزار روپے ہوچکا ہے ،انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ملک کو گرین اور کلین بنایا جائے ،تاکہ سیاحتی اور تجارتی سرگرمیوں میں مزید اضافہ ہو،فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر ہوٹل کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…