اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

قصور، ویڈیو سکینڈلز اور جنسی زیادتی کے واقعات کے بعدپولیس خواب غفلت سے جاگ اُٹھی،بڑا کریک ڈاؤن،24ملزمان گرفتا ر ،کیا کچھ برآمد ہوا؟شرمناک انکشافات

datetime 8  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور (این این آئی)ڈی پی او قصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پولیس کا ضلع بھر میں نیٹ کیفوں اور موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرکے فحاشی و عریانی پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،24ملزمان گرفتار،کمپیوٹر،ایل سی ڈیز،لیب ٹاپ،یوایس بی،میموری کارڈ،کارڈریڈراور دیگر اسسریز قبضہ پولیس میں لے لی گئیں،مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے گزشتہ روز تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں

کہ ضلع قصور میں بداخلاقی کے واقعات کی روک تھام اور معاشرے کی اصلاح کیلئے انٹر نیٹ کیفوں اور موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس مکروہ دہندے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے کیونکہ نوجوان نسل بے راہ روی کا شکا رہو رہی ہے،اس سلسلہ میں گزشتہ روز تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوک مسجد نور میں اے ایس نیٹ کیفے کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان شکیل ، مظہر اور توقیر کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے غیر اخلاقی ویڈیوز والا کمپیوٹر، ایل سی ڈیزاور دیگر اسسریز قبضہ میں لیں،اسی طرح تھانہ کھڈیاں پولیس نے قصبہ کھڈیاں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے موبائل فون میں غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے 6ملزمان ریاض، محمد حسین،گلزار احمد،حامد اکرم،غلام مصطفی ،محمد اقبال کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے غیر اخلاقی ویڈیوز والے کمپیوٹرز،ایل سی ڈیز،لیب ٹاپ، یو ایس بی، کارڈ ریڈرز اور دیگر اسسریز قبضہ پولیس میں لیکرعلیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے گئے،تھانہ صدر قصور پولیس نے قادر آباد کے قریب عثمان موبائل شاپ کے مالک جاوید اقبال،اسٹیبل باغ چوک سے راشداور پیرووالا روڈ سے مزمل ثاقب کو گرفتار کیا ،تھانہ الہٰ آباد پولیس نے موچی مارکیٹ سے ملزم اویس کو گرفتار کیا ،تھانہ سٹی پتوکی

پولیس نے مزمل بازار اور پرانی منڈی سے 6 موبائل شاپ مالکان حامد منور اور صدام حسین،جاوید ، اسامہ ،اللہ دتہ اور چاند کو گرفتار کر کے کمپوٹر ز کو قبضہ میں لیکر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے،تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے مین بازار پھولنگر سے فائیو سٹار نیٹ کیفے کے مالک محمد حسن،رائل نیٹ کیفے کے مالک عظمت،زین نیٹ کیفے کے مالک شان اور سرائے چھینبہ سے افضل کو گرفتار کر کے ملزمان کے کمپیوٹر ز،لیب ٹاپ اور دیگر اسسریز قبضہ میں لیکر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کیے

جبکہ تھانہ سرائے مغل پولیس نے ہلہ بازار سے ملزم ساجد نیٹ کیفے کے کمپیوٹر سے غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کر کے گرفتار کیا۔ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت نے ایک بیان میں کہا کہ ضلع بھر میں فحاشی و عریانی کی روک تھام اور نوجوان نسل کی اصلاح کیلئے ایسی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں گی انہوں نے مزید کہا معاشرے میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے پولیس کیساتھ ساتھ صحافی حضرات، تاجر،سول سوسائیٹیز کے افراد،سٹیک ہولڈرز،علماء اکرام او ر اساتذہ بھی اپنا کردار ادا کریں۔



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…