قصور(این این آئی)قصور اور سرہالی روڈ میں تین مختلف واقعات میں چارلڑکوں کو زبر دستی بد فعلی کا نشانہ بنا دیاگیا ، مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سرہالی روڈ کے رہائشی ظفر علی نے تھانہ مصطفی آباد میں درج کروائے گئے مقدمہ میں الزام لگایا ہے
کہ تین افرادنے میرے بیٹے اور اس کے دوست کو کھیتوں میں لیجا کر مارنا شروع کر دیا ہے اور مارتے مارتے ویرانے میں لے گئے اور باری باری دونوں سے زیادتی کرتے رہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے ظفر علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ، جبکہ ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق دونوں لڑکوں سے زیادتی نہیں ہوئی،پولیس مصروف تفتیش ہے ۔جبکہ بستی چراغ شاہ میں ملزم علی نے دس سالہ مظہر شاہ کو کھیتوں میں لیجا کراسے زیادتی کا نشانہ بناد یا۔ پولیس تھانہ بی ڈویثزن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ اور تیسرے واقعہ سرائے مغل کے علاقہ باٹھ کلاں میں پیش آیا جہاں پر سرفراز نے مقدمہ درج کروایا کہ سائل کا پانچ سالہ بیٹا احتشام گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم کاشف نے چیز دینے کے بہانے ویرانے میں لے گیا جہاں پر ملزم نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا ،تھانہ سرائے مغل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا۔