منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

عجب کرپشن کی غضب کہانی۔۔پاکستان خود ایک پلاٹ ہے جسے کسی نے کسی کو بیچ دیا،کن سرکاری افسر کے بچوں کی باراتیں چارٹرڈ طیاروں میں لندن گئیں؟ اہم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس گلزار احمد کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  اپریل‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ میں دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمارا کام آئینی معاملات دیکھنا ہے ، ہم عدالت میں بیٹھ کر حکومت نہیں چلانا چاہتے۔ہفتے کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکاری اراضی کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ آپ نے ہزاروں کی تعداد میں الاٹمنٹ کیں، محکمہ ریونیو میں آج بھی بڑے بڑے ڈاکو بیٹھے ہیں۔

اگر سرکاری اراضی کی منتقلی سے پابندی اٹھائی تو آپ کے افسران جشن منائیں گے، پھر حصہ بندیاں ہوں گی کہ کس کو کیا ملے گا، پورے ملک میں ہم کراچی کی وجہ سے شرمندہ ہوتے ہیں، پورا پاکستان ہم پر ہنستا ہے کہ یہ ہے آپ کا کراچی، ہے کوئی اس شہر کا وارث۔ ائیر پورٹ سے اترتے ہیں تو برا حال نظر آتا ہے، یہ ہے آپ کی گڈ گورننس۔ شارع فیصل پر ایک باغ نہیں، شارع فیصل پر جگہ جگہ دیواریں کس لیے بنارہے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب! آپ کے سرکاری افسران چارٹرڈ طیارے پر لندن میں بچوں کی شادیاں کرارہے ہیں، کیا آپ کو نہیں معلوم کہ کس کس نے لندن میں چارٹرڈ طیارے بک کرائے، کیا آپ نہیں جانتے کہ ہم کس افسر کی بات کررہے ہیں، آپ کے سرکاری افسران کے پاس اتنا مال کہاں سے آرہا ہے، بتائیں ان افسران کے خلاف کیا کارروائی کی، آپ کا ہر بڑا سرکاری افسرعلاقے کا بادشاہ ہے، ہمیں معلوم ہے کہ آپ کے افسر کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا، آپ ہی ان افسران کے دفاع میں یہاں کھڑے ہوں گے۔دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے مزید ریمارکس دیئے کہ کراچی میں ریلوے کے ساتھ ساتھ کی تمام زمینوں پر قبضے ہوچکے ہیں، کون کر رہا ہے قبضے، آپ کو نظر نہیں آتا، پاکستان خود ایک پلاٹ ہے جسے کسی نے کسی کو بیچ دیا۔ آپ حکومت ہیں کچھ تو سوچیں آپ کو اجازت دے دیتے ہیں کہ پورا سندھ فروخت کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سے بیٹھ کر حکومت نہیں چلانا چاہتے، ہمارا کام آئینی معاملات دیکھنا ہے مگر ان کاموں میں الجھا رکھا ہے، پھر کہا جاتا ہے کہ دوکان کھول کر بیٹھے ہیں، ہمارے مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، اب چینی ملازم یہاں کام کر رہے ہیں، ہم آپ کو سہولیات دینا چاہتے ہیں مگر آپ کچھ کرنا نہیں چاہتے۔ مئیر کراچی اور وزیراعلی سندھ کو کہیں کہ بیٹھیں اور دیکھیں کیا ہورہا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…