اسلام آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو صاف، شفاف انتخابات کے حوالے سے نوٹس لینا چاہئے ، ایسا نہ ہو سینیٹ الیکشن کی طرح مسلم لیگ (ن) کو باہر نکال دیا جائے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیف جسٹس بیان کہ انتخابات میں تاخیر کی آئین اجازت نہیں دیتا خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو صاف ، شفاف انتخابات کے حوالے سے نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں کہیں سینیٹ الیکشن کی طرح نہ ہو جس میں مسلم لیگ (ن )کو باہر نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کا نتیجہ بھی اسی طرح ہی آئے گا۔