بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’اور جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مُردہ مت کہووہ زندہ ہیں ” افغان صوبے قندوز میں امریکی بمباری سے شہید ہونیوالے ننھے حافظ قرآن نے قبر میں اترنے سے پہلے اپنے باپ کا ہاتھ پکڑ لیا

datetime 6  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے قندوز میں امریکی طیاروں کی مدرسے میں دستار بندی تقریب کے دوران بمباری سے سینکڑوں کم عمر حفاظ کرام کی شہادت پر عالم اسلام انتہائی غمگین اور دکھی ہے، اس بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے ننھے معصوم حافظ قرآن کو جب قبر میں اتارا جانے لگا تو اس نے اپنےو الد کا ہاتھ پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے

صوبے قندوز میں امریکی طیاروں کی ایک مدرسے پر حفاظ کرام کی دستار بندی تقریب پر بمباری کے نتیجے میں سینکڑوں حفاظ کرام اور تقریب میں شریک افراد شہید ہو گئے ہیں جن کی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی بمباری کے نتیجے میں وہاں موجود ننھے معصوم حفاظ کرام اور موجود لوگوں کے چیتھڑے اڑ گئے تھے ۔ اس ظلم پر جہاں پورا عالم اسلام دکھی اور غمگین ہے وہیں امریکہ کے خلاف اسلامی دنیا میں نفرت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے اینکر عامر لیاقت حسین نے قندوز واقعہ میں شہید ہونے والے ایک ننھے معصوم حافظ قرآن کی تدفین کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہے جس میں قندور میں شہید ہونے والے معصوم حافظ کو جب قبر میں اتارنے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنے والد کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے۔ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین نے قرآن شریف کی ایک آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا ہے ’’اور جو اللہ کی راہ میں مارے جائیں انہیں مُردہ مت کہووہ زندہ ہیں ” (القران)۔واضح رہے کہ شمالی افغان صوبے قندوز میں کی گئی فضائی کارروائی کے بعد حملے میں بچ جانے والے عینی شاہدین اور دیہاتیوں نے بتایا ہے کہ صوبہ قندوز میں طالبان کے زیر کنٹرول دشتِ آرچی کے ضلعے میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں، جو ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے

لیے جمع تھے۔افغان میڈیا کے مطابق اجتماع میں طالبان کا کوئی رکن موجود نہیں تھا، جب کہ سینکڑوں افراد دستاربندی کیایک محفل میں شریک تھے، جس میں قرآن مجید کو حفظ کرنے پر نوجوان لڑکوں کو گریجوئیشن کی ڈگری دی جارہی تھی۔صوبائی دارالحکومت قندوز کے ایک اسپتال کے سامنے دھاڑیں مار کر روتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ میں خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ اگر

حکومت کا احتساب نہیں ہوتا، تو میں اپنی جان لے لوں گا۔ایک اور شخص نے چیخ کر کہا کہ میرا بھانجا ہلاک ہوگیا ہے۔آسمان کی جانب ہاتھ اٹھائے ایک شخص نے چیختے ہوئے فریاد کی کہ یہ کافروں کی حکومت ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…