لاہور( نیوزڈیسک)بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ۔۔۔! شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم بننے کے تقریباً سات مہینے بعد وہ کام کرہی دیا جس کا انتظار تھا،تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم اپنی پہلی پریس کانفرنس کی ۔شاہد خاقان عباسی نے یکم اگست 2017کو وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وزیر اعظم شاید خاقان عباسی
جلسوں ،مختلف تقریبات میں خطابات اورمیڈیا سے گفتگو اور ٹی وی چینلز کو انٹر ویوز دے چکے ہیں تاہم انہوں نے تقریباً سات ماہ کی وزیر اعظم کی مدت کے دوران کبھی باضابطہ پریس کانفرنس نہیں کی تھی ۔ گزشتہ روز انہوں نے اسلام آباد میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ اپنی پہلی پریس کانفرنس کی ۔