اتوار‬‮ ، 15 جون‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے سب سے بڑے منصوبے کو بالاخر مکمل کرلیا،15 مئی کو افتتاح کرنے اور ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ،زبردست اعلان

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت اجلاس میں کرنل شیر خان انٹر چینج صوابی سے کاٹلنگ انٹر چینج تک سوات موٹروے کا 15 مئی کو افتتاح کرنے اور ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے سی پیک سٹی نوشہرہ کیلئے اراضی کا مسئلہ جلد حل کرنے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے ذریعے تعمیر کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر

پیشرفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر قانون امتیا ز شاہد قریشی، کمشنر پشاورشہاب علی شاہ، سلمان قیصرانی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ، سیکرٹری ہاؤسنگ ، ڈائریکٹر ایف ڈبلیو او، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں صوبائی حکومت کے اپنے وسائل سے زیر تعمیر سوات موٹروے پر کام کی پیشر فت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پراجیکٹ پر دن رات کی شفٹوں میں تیز رفتاری سے کام جاری ہے ۔کرنل شیر خان انٹرچینج سے کاٹلنگ انٹر چینج تک کام تکمیل کے مراحل میں ہے متعلقہ حکام نے یقین دلایا کہ آئندہ مئی کے وسط تک یہ حصہ ہر حوالے سے مکمل کرلیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 مئی 2018 کو کاٹلنگ انٹرچینج تک موٹروے کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ سوات موٹرو ے کے دیگر حصوں پر بھی کام تیز رفتاری سے جاری ہے ۔پہاڑ کی کٹائی ٹنل کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف سے کٹائی کاکام شروع ہے اور بیشتر حصے کی کٹائی مکمل ہو چکی ہے اور کنکریٹنگ بھی شروع ہے ۔علاوہ ازیں چکدرہ کے قریب ٹنل میں سٹیل کی تنصیب بھی جاری ہے ۔نوشہرہ پل کے حوالے سے بتایا گیا کہ پل کی پائل کیپنگ مکمل ہو چکی ہے اور لانچنگ شروع ہے تاہم بعض عارضی تجاوزات کو بروقت ہٹانے کی ضرورت ہے تاکہ وہاں بھی روڈ وغیرہ پر کام شروع کیا جا سکے وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو ہدایت کی کہ

تجاوزات بیشک عارضی ہوں اُن کو ہٹا دیا جائے تاکہ کام میں رکاوٹ نہ بنے ۔ وزیراعلیٰ نے روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ تعمیر کرنے کی بھی ہدایت کی اور 18 مئی کو پل کا افتتاح کرنے کا عندیہ دیا ۔ وزیراعلیٰ کودیگر سکیموں پر بھی بریفینگ دی گئی اور بتایا گیا کہ نوشہرہ میڈیکل کالج کے تینوں بلاکس تکمیل کے مراحل میں ہیں ۔ ریگی ماڈل ٹاؤن کے زون تھری میں خوبصورت مسجد تیار ہو چکی ہے ۔اس موقع پر سی پیک سٹی نوشہرہ کے لئے زمین کو ایف ڈبلیو او کے قبضہ میں دینے اور اس سلسلے میں درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متعلقہ زمین کی بروقت منتقلی کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں جائیں تاکہ کمپنی اپنا کام شروع کرسکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان میں آخری دن


شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…