کراچی(این این آئی)سعودی عرب کی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم وطن واپس پہنچ گیا ، ندیم نے رہائی دلانے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیاہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی جیل میں قید پاکستانی شہری ندیم رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گیا، 17 سال بعدندیم کو گھر میں دیکھ کر اہلخانہ خوشی سے نہال ہوگئے ، ندیم کے بھائی اور ماں نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔وطن واپسی پر ندیم نے بھی مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ندیم کے اہل خانہ نے کہاکہ ہم آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کے شکرگزارہیں،بھائی سعودی عرب میں
جس کمپنی میں کام کرتے تھے اس کا دیوالیہ ہوگیا اور وہ ایک مسجد میں رہ رہے تھے، دستاویزات گم ہوگئی تھیں۔بھائی نے کہاکہ آرمی چیف کے اقدام کے بعد اداروں نے رابطہ کیاہے، ہم ندیم کا بے صبری سے انتظارکررتے رہے۔یاد رہے کہ پاکستانی شہری ندیم کی سعودی عرب میں سفری دستاویزات گم ہوگئی تھیں، جس کے بعد سعودی پولیس نے شک کی بنا پر پاکستانی شہری کو حراست میں لیا تھا۔قید کے دوران ندیم کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہوئی، جس میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی، جس کے بعد آرمی چیف کی ہدایت پر سعودی عرب میں ندیم کوسفری دستاویزات فراہم کی گئیں۔