اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے مریم نواز احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے 72 گھنٹوں میں درخواست دیں ورنہ ہم دیدینگے۔ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کے اندر درخواست دیں اگر ان کی جانب سے درخواست نہ دی گئی تو
تحریک انصاف احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے درخواست دیدے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کبھی نہیں چاہیں گے کہ عدالتی کارروائی براہ راست نشرکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کل باپ بیٹی احتساب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن آج جب عدالت لگی توان کی زبان سے اس کے بارے میں ایک لفظ نکلا ،نہ ہی نوازشریف اور مریم نوازنے عدالت سے اس حوالے سے درخواست کی ہے۔