ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف کی تعریف سن کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ ۔۔۔!عمران خان کا حیرت انگیز تبصرہ، معنی خیز اندازمیں بہت کچھ کہہ ڈالا

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے منہ سے آرمی چیف کی اچانک تعریف ، تعریف کم اور نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے منہ سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اچانک تعریف، تعریف کم نوکری کی درخواست زیادہ دکھائی دیتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز

باجوہ ڈاکٹرائن سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پروفیشنل آرمی افسر ہیں اور سیدھی بات کرتے ہیں، وہ جو کام کررہے ہیں اس کی تعظیم کرنی چاہئے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ایک شخص روتا پھر رہا ہے مجھے کیوں نکالا، اب آصف زرداری بھی کہے گا مجھے کیوں نکالا اور پھر جیل میں کیوں ڈالا،سندھ کے عوام کے ساتھ جتنا ظلم کیا گیا اتنا کسی اور صوبے میں نہیں ہوا،سندھ کے حالات بلوچستان سے بھی بدتر ہیں، ملک کی دو بیماریاں ہیں ایک پنجاب میں اور دوسرا سندھ میں بیٹھا ہوا ہے، کارکن فکر نہ کریں لمبی اندھیری رات ختم ہونیوالی، نئی روشن صبح آنیوالی ہے،آصف زرداری کا بھٹو فیملی سے تعلق ایسا ہی ہے جیسے کیپٹن صفدر کا شریف فیملی سے ہے،خیبرپختونخوا میں ہمارا ایک بھی مخالف یہ نہیں کہہ سکتا اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔نوابشاہ میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سندھ کے حالات خراب ہونے کی وجہ سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہیں کیونکہ یہ لوگ پولیس کے ذریعے انتقامی کارروائی کر کے لوگوں پر ظلم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ہمارا ایک بھی مخالف یہ نہیں کہہ سکتا کہ اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا بھٹو فیملی سے تعلق ایسا ہی ہے جیسا کیپٹن صفدر کا شریف فیملی سے ہے۔انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے علاقے سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، اب تم تیار ہو جاؤ کیونکہ پنجاب میں تو ایک شخص روتا پھر رہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا اور اب تم بھی کہو گے کہ مجھے کیوں نکالا اور پھر سے جیل میں کیوں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ جتنا ظلم سندھ کے عوام کے ساتھ کیا گیا ہے اتنا کسی اور صوبے کے عوام کے ساتھ نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ

ابھی حال ہی میں بلوچستان کا دورہ کر کے آیا ہوں ،سندھ کے حالات تو بلوچستان سے بھی بدتر ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلوچستان میں بھی اتنی غربت نہیں جتنی سندھ میں ہے۔ سندھ کے لوگوں کا پیسہ چوری کر کے بیرون ملک بھیجا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دو بیماریاں ہیں ایک فرعون پنجاب میں بیٹھا ہے اور ایک فرعون سندھ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کمزور پر ظلم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان فرعونوں کامقابلہ کر کے دکھاؤں گا۔انہوں نے کارکنوں کو امید دلاتے ہوئے کہا کہ کارکن فکر نہ کریں کیونکہ نیا دور آنے والا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لمبی اندھیری رات ختم ہونے والی ہے اور نئی روشن صبح آنے والی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…