مقبوضہ کشمیر‘بے حرمتی اور قتل کا نشانہ بننے والی 8سالہ کم سن آصفہ کو اغوا کے بعد مندر میں رکھا گیا،بچی کی آبرو ریزی اور قتل کا اصل مقصد کیا تھا؟افسوسناک انکشافات

5  اپریل‬‮  2018

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں جموں خطے کے علاقے کٹھوعہ میں اغوا کے بعدبے حرمتی اور قتل کا نشانہ بننے والی 8سالہ کم عمر بچی آصفہ کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ بچی کو اغوا کے بعد ایک مندر میں رکھا گیا تھا اور آبرو ریزی کے بعد اسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آصفہ کو ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں اپنے آبائی علاقے رسانا سے روان برس دس جنوری کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ 17جنوری کو

اسکی مسخ شدہ لاش گاؤ ں کے کھیت سے برآمد ہوئی تھی۔ بہیمانہ واقعے کی تحقیقات پولیس کا کرائم برانچ کر رہا ہے جس نے اب تک دیپک کجھوریہ، وشال، سنجائی رام، سندر کمار ، پرویس کمار اور سیندر کمار کو مجرم قرار دیا ہے۔ ان سب کا تعلق بھارتی پولیس سے ہے اور کرائم برانچ کی طرف سے ان کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کٹھوعہ میں چارچ شیٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ کرائم برانچ کے ایک افسر نے تصدیق کر دی ہے کہ مجرموں کے خلاف چارچ شیٹ آئندہ پیر یا منگل کے روز پیش کی جائے گی۔یا رہے کہ جموں کی ہندو انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے مجرموں کو بچانے کی سخت کوششوں کی جارہی ہیں جبکہ مقبوضہ علاقے میں مقائم کٹھ پتلی حکومت کی اتحادی تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے نام نہاد وزرا کی طرف سے بھی مجرموں کوتحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزرا مجرموں کے حق میں جموں میں نکالی جانے والی ریلیوں میں بھی شریک ہو ئے ۔ ہند و انتہا پسندجماعتوں کی طرف سے بہیمانہ واقعے کی تحقیقات کا کام کشمیر پولیس کے کرائم برانچ سے واپس لیکر بھارتی سی بھی آئی کے سپرد کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ میڈیل رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بچی کو آبرو ریزی کے بعد گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس بہیمانہ کارروائی کا مقصدکھٹوعہ میں رپائش پذیر مسلمانوں کو علاقہ چھوڑے پر مجبور کرنا تھا۔جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ میں ہندوؤں کی اکثریت ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…