اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حضورؐ کا نام پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب سے حذف کر دیا گیا ہے، اسلامیات کی اس کتاب میں حضورؐ کا نام حذف کرکے مشہور اقوال کا نام دے دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017ء اور 2018ء کی اسلامیات کے سلیبس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا نیا نصاب شامل نہیں کیا گیا جس سے ایسی غلطی ہونے کا شائبہ ہو۔ اسلامیات کی کتاب میں صرف حضورؐ کے نام کی تبدیلی مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے
اور ہماری آنے والی نسلوں کو حضورؐ کی تعلیمات اور ان کی سیرت مبارکہ سے دور کرنے کی یہ ایک سازش ہے اور اس میں مبینہ طور پر ہمارے حکمران بھی شامل ہیں۔ 2017ء کی پانچویں جماعت کی اسلامیات کے صفحہ نمبر 8 پر مشہور حدیث کا ذکر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ حضورؐ نے فرمایا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، جبکہ پانچویں کی 2018ء کی اسلامیات کے صفحہ نمبر 8 پر اسی حدیث کا ذکر کیا گیا ہے مگر اس میں حضورؐ کے نام کی جگہ مشہور قول کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 2017ء اور 2018ء کی اسلامیات کا نصاب سو فیصد ایک جیسا ہی ہے مگر حضورؐ کے نام کی تبدیلی مسلمان دشمنی کی طرف اشارہ کر رہی ہے، اس کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہو سکتی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو اس معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ حضورؐ کا نام پانچویں جماعت کی اسلامیات کی کتاب سے حذف کر دیا گیا ہے، اسلامیات کی اس کتاب میں حضورؐ کا نام حذف کرکے مشہور اقوال کا نام دے دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق 2017ء اور 2018ء کی اسلامیات کے سلیبس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی یا نیا نصاب شامل نہیں کیا گیا جس سے ایسی غلطی ہونے کا شائبہ ہو۔ اسلامیات کی کتاب میں صرف حضورؐ کے نام کی تبدیلی مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور ہماری آنے والی نسلوں کو حضورؐ کی تعلیمات اور ان کی سیرت مبارکہ سے دور کرنے کی یہ ایک سازش ہے اور اس میں مبینہ طور پر ہمارے حکمران بھی شامل ہیں۔