لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں مجموعی صورتحال سمیت پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کے لئے بغیر پروٹوکول جاتی امراء رائے ونڈ پہنچے ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب کیسز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی قائد کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ہونے والی ملاقات اور ان کے تحفظات بارے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر پارٹی امور اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر چوہدری نثار سمیت دیگر اہم امورپر فیصلے کئے گئے