لاہور (نیوزڈیسک) موسم گرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیاگیا، اطلاق 16اپریل سے ہو گا،تفصیلات جاری، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے موسم گرما کیلئے سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکول صبح 8بجے کی بجائے 7بج کر 45منٹ پر لگیں گے اور چھٹی 1بجے ہوگی ،جمعہ کے روز سکول 7بج کر
35منٹ پر لگیں گے اور 11بج کر 45منٹ پر چھٹی ہوگی ۔ڈبل شفٹ میں پہلے شفٹ والے سکول صبح 7بج کر 30منٹ لگیں گے اور چھٹی 1بجے ہوگی ۔ دوسری شفٹ والے سکول 12بج کر 30منٹ پر لگیں گے اور 5بج کر 30منٹ پر چھٹی ہوگی جبکہ سنگل شفٹ والے لڑکیوں کے سکول صبح 7بج کر 30منٹ سے لیکر 1بجے تک ہونگے ۔نئے اوقات کا اطلاق 16اپریل سے ہوگا۔