منگل‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2025 

معروف پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم کے بلڈرزکا لائسنس منسوخ اورپروجیکٹ کی تشہیرپر پابندی عائد ،غیرقانونی تعمیرات کا منہدم کرنے کا کام شروع، عوام کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نارتھ ناظم آباد میں واقع پروجیکٹ ”اسکان ریذیڈینسیا”کے متعلقہ بلڈرزکے لائسنس کو منسوخ اورپروجیکٹ کی تشہیروفروخت سمیت تعمیرات پرپابندی عائد کرتے ہوئے عوام الناس کوسرمایہ کاری سے متعلق متنبہ کیا ہے جبکہ ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایت پرڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میںیونٹ /پورشنزسمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کومنہدم اور سربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابقایس بی سی اے نے

پرائیویٹ پبلک سیل پروجیکٹ ” اسکان ریذیڈینسیا” (ISKAAN RESIDENCIA)واقع پلاٹ نمبر S-07،بلاک L،اسکیم 2نارتھ ناظم آباد کراچی میں این اوسی کے بغیرغیرقانونی تشہیروفروخت مہم اوربکنگ وغیرہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ بلڈرز”میسرز اسکان بلڈرز اینڈڈویلپرز” کے لائسنس )نمبر BL-2755) کومنسوخ کر دیاہے جبکہ اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس کوبھی متنبہ کیاہے کہ مزکورہ پروجیکٹ میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری ،لین دین یابکنگ وغیرہ نہ کی جائے بصورت دیگراپنے نقصان کے وہ خود ذمہ دارہوں گے۔علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیموں نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے صدرٹاؤن میں پلاٹ نمبر 250/250-A.Gizri،پرچوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت کومنہدم ،پلاٹ نمبر 30.AM،آرٹلری میدان کوارٹرزپرچوتھی منزل پرآرسی سی کالمز،دوسری منزل چھت کے گالے منہدم اور احاطے کوسربمہرکردیاجبکہ جمشید ٹاؤن میں پلاٹ نمبر B-190،خداداد کالونی پرپہلی ،دوسری اورتیسری منزل کی آرسی سی چھتوں اورپلاٹ نمبر D-346خدادادکالونی پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیا،پلاٹ نمبر763،جمشید کوارٹرزپرآرسی سی کالمز

اور چھت کی تعمیرکیلئے نصب شیٹرنگ جبکہ پلاٹ نمبر C-169،بلاک 4،پردوسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن اسکواڈکی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائی میں گلشن اقبال ٹاؤن میں پلاٹ نمبرLS-C,Row-7،STنمبر23،بلاک 4-A،اسکیم 24،پرتیسری چوتھی اورپانچویں منزل کی آرسی سی چھتوں ،پلاٹ نمبرA-215،بلاک 3پر گراؤنڈپلس پہلی منزل کی آرسی سی چھت،پلاٹ نمبر2248،پی آئی بی کالونی غیرقانونی دکانوں کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔گلبرگ ٹاؤن کے

علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرA-33،بلاک 18،پرتیسری منزل کی چھت کیلئے نصب شیٹرنگ اورپلاٹ نمبر R-1381،بلاک 18،پرپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر چھت کومنہدم کردیاجبکہ ملیرٹاؤن میں پلاٹ نمبر 14-C،سعودآباد ملیر پرغیرقانونی دکانوں کی آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا ۔مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں علاقے ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…