پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

بیرون ملک پاکستانی بلوچ اتحاد کے صدرکا دھماکہ خیز اعلان ،پاکستان دشمنوں کو آگ لگ گئی

datetime 5  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(سی پی پی) بیرون ملک پاکستانی بلوچ اتحاد کے صدر ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہاہے کہ بلوچستان میں پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک)جیسے منصوبے صوبے کی قسمت بدل کر رکھ دیں گے۔بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ماسکو سے ٹیلی فونک خطاب میں ڈاکٹر جمعہ خان مری کا کہنا تھا کہ جو لوگ صوبے میں سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے مخالف ہیں، وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچ عوام کے بھی دشمن ہیں۔

حال ہی میں اپنے آب کو علیحدگی پسند تحرک سے الگ کرنے والے رہنما نے تمام باغیوں پر، جو اس وقت پہاڑوں پر موجود ہیں، زور دیا کہ وہ ہتھیار ڈال کر قومی داھارے میں شامل ہوجائیں اور بلوچستان کی بہتری کے لیے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں میں اپنی کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد بلوچ رہنما اس وقت یورپ میں پر آسائش زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ عام بلوچ عوام دہشت گردی کے ناسور کو برداشت کر رہے ہیں۔ڈاکٹر جمعہ خان مری نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانی بلوچ اتحاد تنظیم اس لیے بنائی ہے تاکہ ناراض بلوچ رہنماں کا اصلی چہرہ تمام عالمی فورم پر بے نقاب کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان آئیں گے لیکن اس سے قبل وہ اور ان کی جماعت ان پاکستان مخالف عناصر کے چہرے بے نقاب کرکے انہیں نیت و نابود کر دیں گے۔ انہوں نے بلوچ عوام سے ان کی مدد کرنے اور امن، اتحاد اور بھائی چارے کے اس مقصد کی حمایت کی اپیل کردی۔جلسے سے وڈیرہ غازی خان، میر شیر باز خان مری، وڈیرہ گل سنجرانی مری، سید نظام شاہ مری، وڈیرہ بیوراغ مری، عمر فاروق اور میر زراک خان نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…