اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کو امپائر نے علط جگہ پر فیلڈنگ کروا دی ہے ان سے اب فیلڈنگ سنبھالی نہیں جارہی۔ جمعرات کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ واجد ضیاء کو امپائر نے غلط جگہ فیلدنگ کروا دی ہے ان سے اب فیلڈنگ سنبھالی نہیں جارہی۔
سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ صلح سینٹ میں ہوگئی تھی ہمارے بارے میں وہ کئی مرتبہ جنگیں کرچکے ہیں۔ صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ نواز شریف آج عدالت نہیں آسکے جس پر کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ 28جولائی کے بعد ویسے بھی ملک کا موسم خراب ہے۔ لاہور میں گزشتہ رات آندھی آئی تھی جمعرات کو بھی وہاں کا موسم خراب ہے سیاسی موسم 70 برس سے بادلوں کے نیچے ہے کبھی بادل اوپر ہوجاتے ہیں۔ قوم جان چکی ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری آپس میں بھائی بھائی ہیں۔