لاہور(این این آئی) علماء کرام کی سفارشات پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مساجد میں اذان اور خطبہ کیلئے لاؤڈ سپیکر کی تعداد ایک سے چار تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ صوبہ بھر میں علماء و آئمہ کرام مساجد میں اذان
اور خطبے کے لئے چار لاؤڈ سپیکر استعمال کر سکیں گے ۔ مساجد میں لاؤڈ سپیکر کی تعداد بڑھانے کا مقصد علماء کرام کے لئے اذان اور خطبہ کی صوتی ترسیل میں آسانی پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب علماء کرام کی دینی وملی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔