لاہور( این این آئی) نیب کا ڈائریکٹر بن کر لوگوں کو بلیک میل کرنیوالے نوسر باز کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ۔ترجمان نیب کے مطابق قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب انٹیلی جنس ونگ نے ایک نوسر باز جمیل احمد کو گرفتار کیا ہے
جو شہریوں کو نیب کا ڈائریکٹر بن کر نہ صرف بلیک میل کرتا تھا بلکہ مقدمات ختم کروانے کے بدلے بھاری رقوم کا تقاضا بھی کرتا تھا ۔ نیب نے نہ صرف اس کو گرفتار کر لیا ہے بلکہ اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جس پر اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔