جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی سیاست میں بھی تبدیلی آگئی، پہلی بار تحریک انصاف نے مریم نواز کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے بڑا مطالبہ کردیا، سیاسی حلقے ششدر

datetime 4  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے نیب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شائد کارروائی دیکھ کر ہی میاں صاحب کو پتا چل جائے کہ انہیں کیوں نکالا ؟

۔میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میں مریم نواز کے مطالبے سے 100 فیصد متفق ہوں کہ نیب عدالت کی کارروائی براہ راست نشر کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کارروائی دیکھ کرہی شائدمیاں صاحب کوپتاچل جائے کہ انہیں کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ (ن )لیگ کو لگتا ہے کہ براہ راست کارروائی نشر کرنے سے انہیں ہمدردیاں ملیں گی ۔ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ (ن) لیگ عوام میں تاثر بنانا اور عدالت میں برعکس موقف اپناناچاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واجد ضیا کی گواہی اور عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے،(ن) لیگ عوام کو بیوقوف بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا تھا سپریم کورٹ کی کارروائی بھی براہ راست نشرکی جانی چاہیے،اس حوالے سے صوابدیدی اختیار عدالت کا ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی میں بنائی گئی ویڈیوز بھی ریلیز کی جانی چاہئیں کیونکہ شریف فیملی نے جائیداد اور اکاؤنٹس کا اعتراف کر رکھا ہے ۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ واجد ضیا کی گواہی اور عدالت کی کارروائی سب کے سامنے ہے،نواز شریف کے بچے لندن جائیداد کے بینی فیشل اونر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…