اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی کا توڑ، شہریوں کو دوران سفر بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے لاہور میں ائیرکنڈیشنڈرکشے متعارف کروا دئیے گئے ہیں۔
یہ رکشہ ایک مقامی رکشہ ساز کمپنی کی جانب سے متعارف کروایا گیا ہے جس کی قیمت 2لاکھ روپے ہے جبکہ یہ رکشہ ان افراد کیلئے آسان اقساط پر بھی دستیاب ہے جو یکمشت دو لاکھ روپے ادا نہیں کر سکتے۔