فیصل آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے 10قومی اسمبلی کے امیدواران کے متوقع نام سامنے آگئے 7حلقوں کے مکمل اور تین پر فیصلہ زیر غور ہے آن لائن ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد حلقہ این اے 101
کیلئے فواد احمد چیمہ ایڈووکیٹ ،اور رضا نصر اللہ گھمن فیصل آباد حلقہ این اے 102میں عبدالواحید نیازی ،چوہدری عمیر وصی اور اسدعباس بلوچ کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ ان دو حلقوں میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا فیصل آباد حلقہ این اے103ناصر خان بلوچ فیصل آباد حلقہ این اے 104میں سردار دلدار حسین چیمہ فیصل آباد حلقہ این اے 105 میں رانا آصف توصیف فیصل آباد حلقہ این اے 106 میں ڈاکٹر نثار احمد فیصل آباد حلقہ این اے 107میں فیض اللہ کموکا فیصل آباد حلقہ این اے108میں راجہ ریاض فیصل آباد حلقہ این اے109میں میاں فرخ حبیب فیصل آباد حلقہ این اے110میں راجہ نادر پرویز اورمیاں محمد علی فرسراز کے نام سامنے آئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں یہ نام حتمی ہیں جبکہ بعض حلقوں میں تبدیلی ہوسکتی ہے بتایا ہے کہ راجہ نادر پرویز کو پارلیمانی بورڈ ٹکٹ جاری کرنا چاہتا ہے مگر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ابھی ٹکٹ جاری کرنے سے روک دیا ہے کہ فیصل آباد کے تین حلقوں کا فیصلہ چند روز بعد اعلیٰ پارٹی قیادت کے اجلاس میں غورکرنے پر جاری کئے جائیں گے ۔