بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

آل پاکستان مسلم لیگ کے نام پر اعتراض کے بعد پرویز مشرف نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کروالی،4بڑوں کا اعتراض ختم، سب اکٹھے ہوگئے

datetime 3  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے آئندہ الیکشن کے پیش نظر چھوٹی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کیلئے متحدہ لیگ کے نام سے نئی سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹر کروا لی ۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے قریبی دوست اور آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹر امجد کی بیوی تہمینہ امجد کے نام سے الیکشن کمیشن میں متحدہ لیگ کے نام سے پارٹی رجسٹر کروائی ہے تاہم پارٹی کا انتخابی نشان ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ پیر پگاڑا ،ارباب غلام رحیم ،صاحبزادہ حامد رضا اور

چوہدری شجاعت حسین نے آل پاکستان مسلم لیگ کی چھتری تلے الیکشن میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا جسکے بعد سابق صدر نے اپنے قریبی دوست ڈاکٹر امجد کے مشورے سے الیکشن کمیشن میں نئی سیاسی جماعت رجسٹر کروائی ہے تاکہ تمام لیگی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے آئندہ الیکشن میں حصہ لیا جائے ۔ذرائع نے بتایا کہ اسی ہفتے سابق صدر اپنے اپنے قریبی رفقا سے مشاورت کے بعدحتمی شکل دیں گے جبکہ پارٹی منشور کا اعلان سابق صدر وطن واپسی کے موقع پر خود کریں گے ۔۔۔۔۔۔(اعجاز چیمہ)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…