راولپنڈی(آن لائن)سعودی عرب ریاض میں مقیم ایک پاکستان کی پکار پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لبیک، کراچی کے رہائشی ندیم کو سعودی عرب میں شناختی دستاویزات گم ہونے کی وجہ سے ریاض پولیس نے جیل میں رکھا تھا۔ محمد ندیم کے دوست نے
سوشل میڈیا پر آرمی چیف سے اپنے دوست کی مدد کیلئے درخواست کی،آرمی چیف کے تعاون سے محمد ندیم کو جیل میں درکار شناختی دستاویزات فراہم کئے گئے محمد ندیم کو شناختی دستاویزات کے بعد جیل سے رہا کیا گیا۔ محمد ندیم جمعے کو پاکستان آئیں گے۔